نئی انتخابی فہرستوں میں بے ضابطگیوں پر الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی ،اسد عمر

28 جون ، 2022

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا کہ نئی انتخابی فہرستوں میں بے ضابطگیوں پر الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی ہے۔ گزشتہ روز ٹویٹر پر انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں نئی انتخابی فہرستوں میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اسد عمر نے کہاکہ ووٹوں کو قانونی جواز کے بغیر نئے پولنگ اسٹیشنوں میں منتقل کیا گیا ہے ، ہم ووٹ کے بنیادی حق کو غیر قانونی اقدامات سے پامال نہیں ہونے دینگے۔