وفاقی وزیرآغا حسن بلوچ سے قازقستان کے سفیر کی ملاقات باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

28 جون ، 2022

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے ) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ سے پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرژان کسٹانفین نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وفاقی وزیر نے قازقستان کے سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قازقستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔