چین میں کفایت شعاری قوانین کی خلاف ورزی پر 11ہزار299اہلکاروں کو سزا

28 جون ، 2022

بیجنگ(شِنہوا)چین میں مئی کے دوران کفایت شعاری قوانین کی خلاف ورزی پرمجموعی طور پر 11ہزار299 اہلکاروں کو سزا دی گئی۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی)کی مرکزی کمیشن برائے نظم وضبط ومعائنہ اورقومی نگران کمیشن نے پیرکوایک بیان میں کہا کہ یہ اہلکار7ہزار778 مقدمات میں ملوث تھے۔ بیان کے مطابق، سزا پانے والے اہلکاروں میں پریفیکچر یا مساوی سطح کے 36 اور کانٹی یا اس کے مساوی سطح کے692 شامل ہیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 6ہزار92 اہلکاروں کوکام کے بدلے معمولی فوائد لینے یا امور کو سرخ فیتے کی نذر کرنے پرسزادی گئی اور5ہزار207 اہلکاروں کوعیش وعشرت اورغیر اخلاقی طرز عمل پرسزا دی گئی تھی۔