بلوچستان ہائیکورٹ، کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل کرنیکا حکم

28 جون ، 2022

کوئٹہ(نمائندہ جنگ)بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس محمد کامران ملاخیل اور جسٹس نذیراحمد لانگو پر مشتمل بینچ نے ضلع کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کو تاحکم ثانی معطل کردیا۔ عدالت نے یہ حکم سابق کونسلر عبدالکریم لانگو کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت پر جاری کیاسماعت کے دوران اے اے جی اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے جواب داخل کیا گیا جبکہ الیکشن کمیشن کے لاء آفیسر اور ضلعی الیکشن کمشنر نے شہری علاقے میونسپل کارپوریشن کوئٹہ کی سینس بلاک کوڈ کی تفصیلات عدالت میں جمع کیں عدالت نے انہیں ہدایت کی کہ کوئٹہ کی دیہی علاقے ڈسٹرکٹ کونسل کوئٹہ کی سینسس بلاک کوڈ کی تفصیلات بھی عدالت میں جمع کی جائیں، عدالت نے 22 جون کو بلدیاتی انتخابات سے متعلق جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کوئٹہ کی حد تک شیڈول کوتاحاکم ثانی معطل کرتے ہوئے سماعت 6 جولائی تک ملتوی کردی۔