کتاب لکھ کر بتائونگا کس کس نے ملک کو نقصان پہنچایا ،رمیش کمار

28 جون ، 2022

اسلام آباد (نامہ نگار) قومی اسمبلی میں بجٹ بحث میں حصہ لیتے ہوئے رمیش کمار نے کہا کہ ہر ادارے کو ٹارگٹ دیا جائے وہ اپنا ریونیو خود پید ا کرے اور چلائے، جب ادارہ نجکاری پر چلا جاتا ہے تو وہ منافع میں چلاجاتا ہے، جو قومی ادارے ہیں وہ پیچھے ہیں۔ پی آئی اے کو سبسڈی دے رہے ہیں جبکہ ائیر بلیو کے جہاز بڑھتے جارہے ہیں وہ خود ریونیو کما رہا ہے، آڈٹ کا ادارہ سب سے زیادہ ناکارہ ہے، آڈٹ تمام اخراجات کو چیک کرتا ہے،ریکوری کا پرسنٹیج آڈٹ افسرا ن کو دیا جائے، کلیم امام نے ہر چالان پر افسران کو پرسنٹیج دیا، میں کتاب لکھوں گا کہ اس ملک کو کس کس نے نقصان پہنچایا ہے،کوئی ملک سے وفادار نہیں ہے،ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہاکہ اسمبلی ایک ڈیبیٹنگ کلب بن چکا ہے، منسٹر چیمبرز پر جوخرچ ہورہے ہیں کیا ہمارا ملک اس کا متحمل ہوسکتا ہے،کل سندھ میں الیکشن ہوا ہے، خدا کا واسطہ ہے جہاں صرف ہراسمنٹ ہوئی،راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ آپ سپیکر رہی ہیں اور صوبائی معاملہ لے کر بیٹھ گئی ہیں، چارج ایکسپنڈیچر پر بات ہورہی ہے، اس دوران راجہ پرویز اشرف نے سابق سپیکر فہمیدہ مرز ا کا مائیک بند کر مائیک عائشہ غوث کو دے دیا مگر فہمیدہ مرزا مائیک بند ہونے کے باوجود احتجاجا بولتی رہیں، ڈاکٹر عائشہ غوث نے کہاکہ بجٹ خسارہ اور کرنٹ اکائونٹ خسارہ کو سٹرکچر ریفارمز کے ذریعے کم کرنا ہے، اب ملک اس کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے، ہمیں سٹرکچر ریفارمز لانی ہیں۔