افغانستان زلزلہ، پاکستان افغانستان کوآپریشن فورم کی طرف سے امدادی سامان افغان حکام کے حوالے

28 جون ، 2022

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) پاکستان افغانستان کوآپریشن فورم (پی اے سی ایف) افغانستان کے مشرقی حصے میں آنے والے حالیہ تباہ کن زلزلے سے متاثر ہ افغان عوام کی مدد کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔پہاڑی صوبہ پکتیکا میں آنے والے زلزلے میں کم از کم ایک ہزار افراد ہلاک اور تین ہزار کے قریب زخمی ہوئے جبکہ سینکڑوں مکانات تباہ ہو ئے ہیں۔ زلزلے کے بعد افغانستان کی طالبان حکومت نے انسانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مزید بین الاقوامی مدد کی اپیل کی تھی۔ پی اے سی ایف نے 37.5 ٹن غذائی امداد، سردیوں کے بستر، خیمے، ترپالیں اور کپڑوں پر مشتمل پانچ ٹرک زیرولین غلام خان بارڈر کراسنگ پر افغان حکام کے حوالے کیے۔