بھارت میں چلتی گاڑی میں ماں اور بیٹی سے زیادتی

28 جون ، 2022

نئی دہلی(جنگ نیوز)بھارت میں چلتی گاڑی میں ماں اور بیٹی کوزیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔ ریاست اتراکھنڈ میں کار سوار شخص نے دوستوں کے ہمراہ لفٹ دینے کے بہانے خاتون اور ان کی 6 سالہ بیٹی سے زیادتی کرڈالی۔زیادتی کے بعد ماں اور بیٹی کو ایک نہرمیں پھینک کر چلے گئے۔ ماں کسی طرح وہاں سے نکل کر تھانے پہنچی۔ خاتون کا کہنا ہے کہ کار میں دو سے زیادہ افراد موجود تھے۔ جنھوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے خاتون اور 6 سالہ بیٹی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔