پرو موشن پالیسی ، پہلے چھ ماہ میں سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس بلانے میں ناکامی

28 جون ، 2022

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن پرو موشن پالیسی کے تحت پہلے چھ ماہ کے اندر سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس بلانے میں نا کام ہوگیا ہے۔ پرو مو شن پالیسی کے تحت سال میں سنٹرل سلیکشن بورڈ کے دو اجلاس بلانا ضرو ری ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے انٹرل سر کلر کیا تھا کہ جون کے تیسرے ہفتے میں بورڈ کا اجلاس بلایا جائیگا۔ ا س کیلئے ہوم ورک بھی مکمل کرلیا گیامگر ابھی تک اجلاس نہیں بلایا گیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے حکام نے بتایا کہ بورڈ کے اجلاس کی تاریخ کا تعین چیئر مین ایف پی ایس سی کرتے ہیں اس لئے انہیں خط لکھ دیاگیا ہے۔ ان کی منظوری کے بعد بورڈ کا اجلاس بلایا جا ئے گا۔ توقع ہے کہ اگلے ماہ یہ اجلا س ہوگاجس میں 300سے زائد افسروں کو گریڈ 19سے 20اور گریڈ20سے21میں ترقی دینے کی سفارش کی جا ئے گی۔ ان افسروں کی سیکورٹی کلیرنس کا عمل شروع کردیاگیا ہے۔