ٹرن آراونڈ کانفرنس مضحکہ خیز ،پاکستان سفارتی تنہائی کا شکار ہو چکا ،شیریں مزاری

28 جون ، 2022

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف نے ٹرن آراونڈ کانفرنس کو مضحکہ خیز قرار دیدیا، پی ٹی آئی کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہاہے کہ بابوئوں کو جبری بٹھا کر اشتہاروں میں ٹرن آراونڈ کی کوشش ہو رہی ہے اس ٹرن آراونڈ کی حقیقی شکل یہ ہے کہ پاکستان سفارتی تنہائی کا شکار ہو چکا ہے ، اس ٹرن آراونڈ کا اگلا ہدف معیشت بنی جو پوری طرح تباہی کے گڑھے میں گر چکی ہے، مجرموں کا ٹولہ اپنی ٹرن آراونڈ مہم کے تحت آئین و قانون کو بھی نشانے پر رکھے ہوئے ہے ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو عوام کیخلاف دہشت و تشدد کی مشین بنا دیا گیا ہے ، ہر لحاظ سے پاکستا ن کو کمزور کیا جا رہا ہے تاکہ اسے پوری طرح امریکی غلامی میں جکڑا جا سکے، انہوں نے کہا کہ ٹرن آراونڈ تو نہیں ہے سب کچھ زمین بوس ضرور کیا گیا ہے۔