مشکل فیصلے معاشی استحکام کیلئے ناگزیر ہیں ‘آغاشاہ زیب درانی

30 جون ، 2022

کوئٹہ(آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر آغا شاہزیب درانی نے کہا ہے کہ مشکل فیصلے ملکی معیشت کے استحکام کے لئے ناگزیر ہیں بارودی سرنگیں بچھانے والوں کی اپنی سیاست تباہ ہو چکی ہےانہوںنے بیان میں کہاکہ قوم مصائب اورمشکل مراحل کامقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے تین سال تک جن لوگوں نے ذاتی مفادات کی تکمیل کے لئے ملک کوتباہ کیا وہ آج وہ بدحال معاشی صورتحال پر بغلیں بجارہے ہیں ۔