واسا ملازمین 2ماہ سے تنخواہوں سے محروم‘ فوری ادا کی جائیں‘ ن لیگ

30 جون ، 2022

کوئٹہ(آن لائن )پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ، جنرل سیکرٹری جاوید اقبال،ارباب اقبال ،ذاکر بنگلزئی،آصف حریفال اور نثار احمد اچکزئی نے بیان میں کہا ہے کہ دو ماہ سے واسا ملازمین کو تنخواہ نہیں ملی ،عید بھی سر پر آچکی ہے ہر سال واسا کے ملازمین کے ساتھ حکومت کا یہی رویہ ہوتا ہے دیکھا جائے تو واسا ضروری سروس کا محکمہ ہونے کی وجہ سے اس کے ملازمین کا ہر لحاظ سے خیال رکھا جانا ضروری ہے لیکن یہاں کسی کو ان کی فکر نہیں ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ فوری طور ر واسا ملازمین کو تنخواہیں دی جائیں۔ درایں اثناء بیان میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک کے دیگر صوبوں کی طرح کوئٹہ میں بھی غریبوں کے لئے قیام گاہ بنائی جائے ۔