بیلہ:مختلف کارروائیوں میں 3 ملزمان گرفتار، چرس برآمد

30 جون ، 2022

بیلہ ( نامہ نگار ) ایس ایچ او حاصل خان قمبرانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تین مختلف کامیاب کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر چار کلو 560 گرام چرس برآمد کر لی اور 3 ملزمان جیون کمار المعروف جیوا ، عظیم اللہ اور ثناءاللہ کو گرفتار کرکے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔