پشتونخوا ایس او ہسٹری ڈیپارٹمنٹ یونٹ کا انتخاب

30 جون ، 2022

کوئٹہ( پ ر) پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پشتونخوا زون کی آرگنائزنگ کمیٹی کے سینئر آرگنائزر یار محمد بریال کی زیر صدارت کوئٹہ یونیورسٹی کے ہسٹری ڈیپارٹمنٹ کے یونٹ کا انتخابی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نئے کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا ۔ جس کے مطابق مزمل خان یونٹ سیکرٹری ، شہزاد خان سینئر معاون سیکرٹری اور عثمان خان ، مزمل کاکڑ، عطاء اللہ ، اشرف خان ، زائد خان معاونین منتخب ہوئے۔ اجلا س سے یار محمد بریال ، اطلاعات آرگنائزر اسفند یار کاکڑ، مالیات آرگنائزر صابر کاکڑ ، ڈپٹی آرگنائزر بشیر افغان اور یونٹ سیکرٹری مزمل خان نے خطاب کیا۔ مقررین نے 7رکنی نئی کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم پر طلباء کو متحد ومنظم کرتے ہوئے ان کے تعلیمی مسائل کے خاتمے اور علمی حقوق کی جدوجہد کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کا ر لائینگے۔