حب :رکشہ الٹنے سے خاتون جاں بحق 2افرادزخمی

30 جون ، 2022

حب(نامہ نگار)حب سے وڈھ جانے والا رکشہ اورناچ کی حدود آر سی ڈی شاہراہ علی کوہ کے مقام پرحادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ دومسافرزخمی ہوگئے مرک 1122 سینٹر کراڈو کے رضاکاروں نے لاش اورزخمیوں کوطبی امداد کے بعد سول ہسپتال بیلہ منتقل کیامتاثرین کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایاجاتاہے۔