کارکن شہید سرفراز کانفرنس کی تیاریاں شروع کردیں ،جے ٹی آئی

30 جون ، 2022

کوئٹہ ( پ ر)جمعیت طلباء اسلام زیارت کے صدر حافظ نعیم جنرل سیکرٹری نور محمد بنوری ڈپٹی پریس سیکرٹری مجیب الرحمن پانیزئی نے بیان میں کہاہے کہ کارکن سرفراز خان شہید کانفرنس ضلع زیارت کی تیاریاںتیز کردیںجو عید کے چوتھے دن کلی سپزندی زیارت میں منعقد ہوگی جس سے مرکزی صدر ہدایت اللہ پیرزادہ صوبائی صدر حافظ محمد حسن شہاب اور دیگر مرکزی ، صوبائی و ضلعی قائدین بھی شرکت کرینگے۔