ڈیرہ اللہ یار: گدھا ریڑھی اور موٹر سائیکل میں ٹکر، ایک شخص ہلاک

30 جون ، 2022

ڈیرہ اللہ یار( نامہ نگار) ڈیرہ اللہ یار میں موٹرسائیکل سوار کی گدھاریڑھی کو ٹکر سے ایک شخص ہلاک اور موٹرسائیکل سوار زخمی ہوگیا، پولیس ذرائع کے مطابق 50 سالہ عبدالہادی شہر میں پانی فراہمی کے لئے گدھا ریڑھی پرپانی کے جریکین بھر کرجارہا تھاکہ تیز موٹرسائیکل سوار اس سے ٹکراگیا جس سے عبدالہادی موقع پر ہلاک ہوگیا پولیس نے لاش ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی جبکہ زخمی موٹرسائیکل سوار غلام فاروق کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ اللہ یارمیں طبی امداد دی جارہی ہے۔