پشین: دکان میں آگ بھڑکنے سے ہزاروں لیٹر پٹرول، ڈیزل اور 2 دکانیں جل گئیں

30 جون ، 2022

پشین(نامہ نگار) قلعہ بٹیزئی کراس کے قریب نجی پٹرول کی دکان میں آگ بھڑک اٹھنے سے ہزاروں لیٹر پٹرول اور ڈیزل سمیت ملحقہ دو دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق پشین کے نواحی علاقے میں نجی پٹرول کی دکان میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر آگ لگ گئی ،آگ کے شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے دو دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اور دکان میں موجود ہزاروں لیٹر پٹرول اور ڈیزل سمیت دو دوکانیں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئیں۔ مقامی لیویز میونسپل کارپوریشن کی فائربریگیڈ گاڑیوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے دو گھنٹے کے بعد آگ پر قابو پایا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔