شہید عبدالوحید عمرانی کو فوجی اعزاز کے ساتھ خضدارمیں سپردخاک کردیاگیا

30 جون ، 2022

خضدار( نامہ نگار)ایف سی آواران ملیشیا کےشہید جوان عبدالوحید عمرانی کو خیراوہ خضدار میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیانمازجنازہ و تدفین میں قلات اسکائوٹس کے کمانڈنٹ کرنل ضمیر الحسن ڈی سی خضدار میجر( ر) محمد الیاس کبزئی اے سی خضدار جہانزیب نور شاہوانی ڈی ایس پی سکندر جمالی ایس ایچ او صدر تھانہ عطاء اللہ جاموٹ قبائلی عمائدین معززین شہر اور شہیدکے لواحقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر شہید اہلکار کے ے جسد خاکی کو ایف سی کے دستے نے سلامی پیش کی اورقبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور قبر پر قومی پرچم لہرایا گیا عبدالوحید عمرانی گزشتہ شب کیچ کے علاقے زمروئی ایف سی چیک پوسٹ پر فرائض کی ادائیگی کے دوران شرپسندوں کی فائرنگ سے شہید ہوئے تھے۔