کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت بلوچستان کے ناظم تبلیغ مولانا مفتی محمد احمد خان نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہم سب کا فرض ہے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کی مدد کے لئے ہم سب کو مل کر اپنا کردار اداکرنا چاہیے۔ افغانستان کے مسلمان بھائیوں پر مشکل وقت ہے کسی صورت ان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔یہ بات انہوں نے مرکزی جامع مسجد قندھاری میں متاثرین زلزلہ کے لئے امدادی مہم کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کی۔اس موقع پر باچا خان چوک پر امدادی کیمپ بھی لگایا گیا۔ مفتی محمد احمد خان نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت بھی عبادت ہے مسلمان کسی بھی ملک میں مصیبت و مشکل میں ہوں تو تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ انکی مدد کریں اسی جذبے کے تحت افغان زلزلہ متاثرین کے لئے امداد جمع کی جارہی ہے مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ اس ضمن میں بھر پور تعاون کریں۔
کوئٹہ صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمان کھتیران نے سردار عطا اللہ مینگل مرحوم کے بڑے فرزند...
اوستہ محمدڈپٹی کمشنر اوستہ محمد ارشد حسین جمالی کی زیر صدارت 16 جنوری کو باغ ہیڈ ایریگیشن ریسٹ ہاؤس میں صبح...
کوئٹہآل بلوچستان یونین کونسل چیئرمین ایسوسی ایشن کے صدر ملک علاؤالدین اورجنرل سیکرٹری سید ثناء اللہ آغا...
کوئٹہ نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی نے سردارزادہ میر ظفراللہ مینگل کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے...
تربت جامعہ تربت کے سینئر پروفیسر ڈاکٹر طاہر حکیم بلوچ کو شعبہ سوشیالوجی کا ڈین مقرر کر دیا گیا۔ ڈاکٹر طاہر...
کوہلو سابق سینیٹر وسابق صوبائی وزیر میر محبت خان مری نے بیان میں کہاہے کہ چمالنگ اور نوہے شم میں مری علاقوں...
کوئٹہ طلباء تنظیموں کا نمائندہ اجلاس پشتونخواایس او کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پشتونخواایس او کے زونل سیکرٹری...
خضدار جےیوآئی اور نیشنل پارٹی خضدار کی مشترکہ پریس کانفرنس، ضمنی بلدیاتی الیکشن میں جےیوآئی کا امیدوار...