کسی بھی معاشرے کی ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہے ، مقررین

30 جون ، 2022

کوئٹہ(پ ر) با اختیار خواتین کسی بھی معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں خواتین کو بااختیار بنا کر ہی پائیدار ترقی کے اہداف کی تکمیل ممکن ہے خواتین سے امتیازی سلوک غیر قانونی عمل ہے جس سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوتا ہے اور نا برابری اور نا انصافی پروان چڑ ھتی ہے ان خیالات کا اظہارنے محکمہ ترقی نسواں حکومت بلوچستان GPP اور CERBMکے اشتراک سے جامعہ بلوچستان میں ایک روزہ جینڈر بیسڈ اینالیسسز ورکشاپ سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا ورکشاپ میں ڈاکٹر اورنگزیب اور ڈاکٹر برکت شاہ نے حکومت بلوچستان کی جانب سے وضع کردہ صنفی مساوات کے بارے میں پالیسی کا تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ جبکہ ڈاکٹر صفیہ نے خواتین کے بااختیار ہونے کے متعلق جائزہ رپورٹ پیش کی۔ ورکشاپ میں بین الااقوامی این جی اوز ،سول سوسائٹی کے نمائندوں ،اقوام متحدہ کے مندوبین اور حکومتی محکموں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے رد عمل اور تجاویز سے آگاہ کیا۔ ورکشاپ میں صنفی مساوات اور اس سے متعلق دیگر موضوعات پر تفصیلی بحث مباحثہ ہوااور صوبے میں خواتین کو با اختیار بنانے کے حوالے سے و ضع کردہ پالیسیوں کا جائزہ لیا گیا۔