پہلا ٹی 20، بھارت نے آئر لینڈ کو 4؍ رنز سے ہر ا دیا

30 جون ، 2022

کراچی(نمائندہ جنگ)ڈبلن میں بھارت نے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں آئرلینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد چار رنز سے ہرادیا۔کشمیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان فاسٹ بولر عمران ملک نے میزبان ٹیم کو ہدف عبور نہیں کرنے دیا۔بھارت نے سات وکٹ پر225رنز بنائے۔جواب میں آئر لینڈ کی ٹیم پانچ وکٹ پر221رنز بناسکی۔57گیندوں پر104رنز بنانے والے دیپک ہودا کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔