حکومت حاصل کرلی اب ہمارااصل امتحان ہے‘افغان وزیراعظم

30 جون ، 2022

کوئٹہ(پ ر) وزیراعظم افغانستان الحاج مولوی محمد حسن اخوند نے کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ دنیاکی سب سے بڑی قوت و کفار سے تھا بظاہر ہماری کامیابی ممکن نہیں تھی لیکن اصل قوت اللہ تعالیٰ کی ذات ہے مجاہدین کی قربانیوں ،استقامت اور اللہ تعالیٰ کی نصرت سے اسلام غالب ہوا اور کفار اپنے منصوبوں میں ناکام ہوئے سویت یونین سے لیکر امریکہ کے خلاف جہاد تک ایک ہی مقصد تھا کہ اسلامی حکومت کا قیام ہو اور قرآن وسنت و شریعت کی حاکمیت ہوان خیالات کا اظہار انہوں نےبلوچستان کے صوبائی خطیب مولانا انوار الحق حقانی سے ارک وزیراعظم ہائوس کابل میںملاقات کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی خطیب مولانا انوارالحق حقانی نے امارات اسلامی کی شرعی اسلامی حکومت کے قیام پر مبارکباد دی افغان وزیراعظم نے کہا کہ حکومت تو ہم نے حاصل کرلی اب ہمارا امتحان اور آزمائش ہے علماء ومسلم امت سے دعائوں کی درخواست بھی ہے افغان ملت کی خدمت اور ان کے مشکلات ختم کرنا ہمارا عزم ہے بشری حقوق رب العزت سےبہتر کوئی نہیں دے سکتاخواتین اور اقلیتوں کے حقوق ہیں ہم نےسب کو اسلام کے متعین کردہ حقوق دینگے اسلام میں سرحدات نہیں سب مسلمان آپس میں بھائی ہیں اور ایک ملت کا حصہ ہیں پاکستان ہمارا دارالہجرت ہے پاکستان کے مدارس اور شیوخ سے ہم نے دین کا علم حاصل کیاہے دینی علوم، و مراکز علماء ودیگر امور میں پاکستان کو منفرد مقام حاصل ہے وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان میں زلزلہ سانحات اور شہادتوں پر مجھ سے رابطہ کیا اور اظہار ہمدردی کی مدد اور تعاون کا کہا میں اس پر حکومت پاکستان کا شکر یہ ادا کرتا ہوں مولانا انوار الحق حقانی نے کہاکہ امارات اسلامی افغانستان کا قیام دنیا کے کروڑوں مسلمانوں کی دلوں کی آرزو و تمنا تھی طویل عرصے کے بعد علماء و مجاہدین کی مکمل شریعت کی حاصل حکومت قائم ہوچکی ہے ہم نے افغانستان کے طول وعرض کا دورہ کیا راستے پرامن و محفوظ ہیں امارت کے اہلکار خوش اخلاق وعوام کی خدمت میں ہمہ وقت مصروف ہیں یہاں عہدوں و مناسب کے حصول کیلئے کوئی رسہ کشی نہیں ہے ہر جگہ بڑے بڑے ذمہ دار حضرات اہل علم و تقوی ہیں انشاء اللہ افغانستان کی مشکلات جلد حل ہو جائیں گی۔