چیلنجز پاکستان اور ایران کوساتھ کام کرنے کاموقع دیتے ہیں‘ بشریٰ رند

30 جون ، 2022

کوئٹہ (خ ن)پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان بشری رند نے قونصل جنرل آف ایران حسین درویش وند سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا بشریٰ رند نے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ تعلقات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں اور خطے میں بڑھتے چیلنجز دونوں ممالک کو ساتھ کام کرنے کا موقع فراہم کرتےہیںبشری رند نے مکران ڈویژن میں بجلی کے منصوبے پر بات چیت کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیااور دونوں ممالک کے درمیان قائم کثیرجہتی میکانزم کے ذریعے قریبی روابط جاری رکھنے پر اتفاق کا اظہار کیا۔