کوئٹہ ( آئی این پی )جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر و وفاقی وزیر ہاسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو معاشی حالت کو ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا، حالات بہت جلد بہتر ہونگے۔ہماری اتحادی حکومت ہے، فیصلوں پر مشاورت جمہوری عمل ہے، پاکستان میں بھی کسی چیزکی کمی نہیں، ہرشعبے کے ایکسپرٹ ہیں،14ماہ میں معاشی استحکام لائیں گے لیکن یہ سیاسی استحکام سے جڑا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بات چیت میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریکوڈک میں اربوں ڈالرکاخزانہ دفن ہے لیکن ہم نے ایک دھیلا نہیں کمایا، پاکستان قرضوں کے بوجھ تلے دب چکا ہے ہمارامقصد زراعت کی ترقی اور برآمدات بڑھاناہے، بہت بڑے چیلنجز ہیں،ہم سب مل کر ملک کوبحران سےنکالیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے دور حکومت میں لوٹی دولت بیرون ملک سے واپس کیوں نہیں لاسکے؟، ہمارے اقتدار میں آنے سے پہلے خزانہ خالی ہوچکا تھا عمران خان بس ایکسیڈنٹ کرکے چھلانگ مار کر تماشائیوں میں شامل ہوگئے ہیں، 2018 تک پاکستان کو 25بڑی معیشتوں میں شامل کرنے کیلئے کامیابی سے آگے بڑھ رہے تھے، وژن 2025 پرابھی سے عملدرآمد شروع کردیں گے۔ عمران خان کو نہ ہٹاتے تو ملک اور معیشت کو مار دیتا، آئی ایم ایف سے معاہدہ کرنا ہماری مرضی نہیں مجبوری ہے، آئی ایم ایف کا اصرار ہے پاکستان پچھلی حکومت کے معاہدے پر عمل کرے، ہم ڈیفالٹ سے بچ گئے ہیں، زراعت کے شعبے میں اصلاحات کررہے ہیں یہاں چھ ماہ میں نتیجہ آجائے گا انہوں نے کہا کہ سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں سرکاری مشینری استعمال ہوئی، ہمارے کارکنوں پر تشدد کیا گیا۔عمران خان کو ناکام سیاسی کھلاڑی قرار دیدیا ۔جے یو آئی سندھ کی قیادت نے یہ شکایت مولانا فضل الرحمنٰ تک پہنچا دی، جمعیت علمائے اسلام اتحادی حکومت کا اہم حصہ ہے۔
ڈیرہ مراد جمالیجماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر بشیر احمد ماندائی کی زیر صدارت جماعت اسلامی کا اعلیٰ سطحی...
قلعہ سیف اللہ رکن صوبائی اسمبلی مولانا نوراللہ نے گوال اسماعیل زئی کے علاقے میں دو افراد کے اغوا کے واقعے جس...
کوئٹہسیکرٹری توانائی محمد داؤد بازئی نے کہا ہے کہ زرعی شعبے کی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ صوبے کے زرعی ٹیوب...
پشاور گورنر خیبرپختونخواء فیصل کریم کنڈی نے کرک امبیری کلے ٹریفک حادثہ کا نوٹس لے لیا۔ گورنر خیبرپختونخوا...
ڈیرہ مراد جمالی صوبائی وزیر ایری گیشن میر محمد صادق عمرانی‘ مشیر محنت وافرادی وقوت سردار بابا غلام رسول خان...
گوادرایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ لائیو اسٹاک افسر ڈاکٹر صابر علی بلوچ کی قیادت میں گروک...
اسلام آباد وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ صحت کا براہ راست تعلق معیشت کی کارکردگی سے...
ملتان/ وہاڑی جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمٰن کل 13 جنوری سوموار کو مدرسہ قاسم العلوم گلگشت میں...