اسلام آباد (حنیف خالد) امریکی ریاست ٹیکساس اور پاکستان دوطرفہ اقتصادی تعاون کے فروغ پر متفق ہو گئے ہیں۔ یہ اتفاق رائے امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان کی ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ سے ملاقات کے دوران پیدا ہوا۔ یہ ملاقات امریکی ریاست ٹیکساس کے دارالحکومت آسٹن میں ہوئی جس کے دوران امریکی ریاست ٹیکساس اور پاکستان مختلف شعبہ جات بشمول پٹرولیم‘ زراعت‘ لائیو سٹاک‘ گرین انرجی‘ ماحولیاتی تبدیلی‘ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکٹر‘ جنیاتی انجینئرنگ اور سیمی کنڈکٹرز کے شعبوں میں تعاون کو بڑھائیں گے۔ ان شعبہ جات میں تعاون کے دائرہ کار میں اضافہ کے حوالے سے امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان اور ریاست ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ کے درمیان ملاقات کے دوران ہوئی۔ یہ ملاقات گورنر کے کیپٹل ہل آفس میں ایک گھنٹہ سے زیادہ دیر جاری رہی۔ گورنر ٹیکساس گریگ ایبٹ نے ایمبیسڈر آف پاکستان مسعود خان کا پرتپاک استقبال کیا اور پاکستانی عوام کیلئے دوستانہ جذبات کا اظہار کیا۔ سفیر پاکستان نے گورنر ٹیکساس گریگ ایبٹ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی تاکہ ٹیکساس اور پاکستان کے درمیان ٹریڈ‘ سرمایہ کاری اور عوامی روابط کو فروغ دیا جا سکے۔ گورنر نے دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی پہلی فرصت میں پاکستان کا دورہ کرینگے۔ ہیوسٹن‘ ڈلاس‘ فورٹ ورتھ آسٹن اور سینٹ انڈونیو نے میں مقیم ڈیڑھ لاکھ پاکستانی امریکہ کیلئے ایک اثاثہ ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ بات مسعود خان نے گورنر ٹیکساس سے گفتگو میں کہی۔ انہوں نے گورنر ٹیکساس گریگ ایبٹ کے دو ادوار میں ہونیوالی ترقی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سیمی کنڈکٹرز‘ زراعت‘ ہیلتھ کیئر‘ ٹیک سیکٹر میں ٹیکساس کی سرمایہ کاری کیلئے تیار ہے اور سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریگا۔ مسعود خان نے زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے پاکستان اور ٹیکساس کی زرعی یونیورسٹیوں کے مابین ریسرچ کے فروغ کے ذریعے روابط قائم کرنے کا بھی عندیہ دیا۔
ڈیرہ اللہ یار ایکسائز پولیس جعفرآباد کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناکرملزم...
کوئٹہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی کیپٹن عبداللہ بن عارف نے جان محمد روڈ پر گیس سلنڈر سے تباہ شدہ گھر کا دورہ کیا اور زخمی...
ہرنائی شاہرگ پی،ایم، ڈی، سی چیک پوسٹ کے قریب کول مائن گودام ایسوسی ایشن شاہرگ کی جانب سے کول مائن روڈ کو ضلع...
کوئٹہ کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، قلات، بارکھان، خضدار، ہرنائی، ژوب،...
ڈیرہ مراد جمالیجماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر بشیر احمد ماندائی کی زیر صدارت جماعت اسلامی کا اعلیٰ سطحی...
قلعہ سیف اللہ رکن صوبائی اسمبلی مولانا نوراللہ نے گوال اسماعیل زئی کے علاقے میں دو افراد کے اغوا کے واقعے جس...
کوئٹہسیکرٹری توانائی محمد داؤد بازئی نے کہا ہے کہ زرعی شعبے کی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ صوبے کے زرعی ٹیوب...
پشاور گورنر خیبرپختونخواء فیصل کریم کنڈی نے کرک امبیری کلے ٹریفک حادثہ کا نوٹس لے لیا۔ گورنر خیبرپختونخوا...