کراچی (نیوز ڈیسک ) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ زلزلے نے افغانستان میں انسانی بحران کو مزید تیز کردیا ہے، امریکی امداد سے چلنے والے شراکت داروں نے اس آفت سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے۔ایک بیان میں انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے قدرتی آفت کے تناظر میں اضافی انسانی ضروریات کا جائزہ لینے کی ہدایت کی، امریکا زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر افغانوں کے لیے 55 ملین ڈالر کی فوری امداد دے گا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے لیے مجموعی امریکی انسانی امداد 774 ملین ڈالر سے زیادہ ہوگئی ہے، امدادی سامان میں شیلٹر، چولہے، کمبل، شمسی لیمپ، کپڑے اور گھریلو اشیاء شامل ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پانی سے پیدا بیماریوں کا پھیلاؤ روکنے کے لیے حفظان صحت کا سامان بھی شامل ہے۔
ڈیرہ مراد جمالیجماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر بشیر احمد ماندائی کی زیر صدارت جماعت اسلامی کا اعلیٰ سطحی...
قلعہ سیف اللہ رکن صوبائی اسمبلی مولانا نوراللہ نے گوال اسماعیل زئی کے علاقے میں دو افراد کے اغوا کے واقعے جس...
کوئٹہسیکرٹری توانائی محمد داؤد بازئی نے کہا ہے کہ زرعی شعبے کی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ صوبے کے زرعی ٹیوب...
پشاور گورنر خیبرپختونخواء فیصل کریم کنڈی نے کرک امبیری کلے ٹریفک حادثہ کا نوٹس لے لیا۔ گورنر خیبرپختونخوا...
ڈیرہ مراد جمالی صوبائی وزیر ایری گیشن میر محمد صادق عمرانی‘ مشیر محنت وافرادی وقوت سردار بابا غلام رسول خان...
گوادرایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ لائیو اسٹاک افسر ڈاکٹر صابر علی بلوچ کی قیادت میں گروک...
اسلام آباد وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ صحت کا براہ راست تعلق معیشت کی کارکردگی سے...
ملتان/ وہاڑی جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمٰن کل 13 جنوری سوموار کو مدرسہ قاسم العلوم گلگشت میں...