افغانستان سے مال و مویشیوں کی درآمد کیلئےپاکستان کا وفد جلدجائیگا

30 جون ، 2022

جمرود(نمائندہ جنگ)عید الاضحیٰ پر قربانی کے لئے افغانستان سے پاکستان بھیڑ بکریوں کی درآمد کے حوالے سے مذاکرات کے لئے پاکستان کا 6 رکنی جرگہ جلد افغانستان جائے گا قربانی کے لئے افغانستان سے پاکستان مال مویشیوں کی درآمد اور کسٹم ڈیوٹی کم کرنے کے بارے میں افغان حکام سے بات چیت کرینگے معاملات طے کرینگے اور امید کی جاتی ہے کہ معاملات طے ہونے پر افغانستان سے بھیڑ بکریاں آنے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا جس سے پاکستان میں مذکورہ مال مویشیوں کی قیمتوں میں کافی حد تک کمی آئیگی۔