ن لیگ کو بلوچستان میں فعال اورمتحرک بنایاجائے‘ شہبازشریف

30 جون ، 2022

اسلام آباد /کوئٹہ(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان ہمارے دل کے قریب ہے، صوبے کے عوام کے بنیادی مسائل حل کریں گے صوبے میں سیاسی سرگرمیاں تیز کرکے پارٹی کو فعال اور متحرک بنایا جائےیہ بات انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء سابق صوبائی وزیرشیخ جعفر مندوخیل سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پروفاقی وزیر ایاز صادق‘ کوآرڈینیٹر سیاسی امور محب پھلپھوٹو،سیدال خان ناصر بھی موجود تھے جعفر مندوخیل نے وزیراعظم کو بلوچستان کے معاملات سیاسی و پارٹی امورسے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی ترقی میں مسلم لیگ(ن) نے ماضی میں کردار ادا کیا ہے پارٹی کو فعال اور متحرک بنا کر بلوچستان میں آئندہ انتخابات میں پارٹی کی کھوئی ہوئی ساکھ کو بحا ل کیا جا سکتا ہے مسلم لیگ (ن) کی مضبوطی کے لئے حکومت باقاعدہ اسٹینڈ لے اور پارٹی کو نظر انداز نہ کیا جائےانہوںنے وزیراعظم کو اس حوالے سے تجاویز بھی دیں۔