ڈسپلے سینٹر زکا آج آخری دن‘عوام اپنے ووٹ کی درستی کرائیں، صوبائی الیکشن کمشنر

30 جون ، 2022

کوئٹہ( این این آئی) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان فیاض حسین مراد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پورے ملک کی طرح بلوچستان بھر میں بھی انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے حوالے سے ہر ضلع میں عوام کی سہولت کیلئے ڈسپلے سینٹرز قائم کئے ہیں جس کاآج 30جون آخری دن ہے عوام سے گزارش ہے کہ وہ اپنے ووٹ کے کوائف 8300 پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر بھیج کر چیک کریں اور قانون کے مطابق اپنے ووٹ کا اندراج، منتقلی اور درستگی متعلقہ ڈسپلے سینٹرز پر کرائیں۔