شدید گرمی اورمویشیوں کی قیمتیں دگنی ، عید قربان کی خوشیاں ماند

30 جون ، 2022

کراچی(رپورٹ/رفیق بشیر)مہنگائی،شدید گرمی،قیمتیں دگنی ،مون سون کا موسم اور مویشیوں میں لمپی اسکن کی وباء کے سبب مویشیوں کی آسمان سے باتیں کررہی ہیں،جس کے باعث عید قربان کی خوشیاں ماند پڑ گئیں،لوگ نقد رقم ساتھ لے کر دور دراز علاقوں یا مویشی منڈی سپرہائے وے جانے سے گریز کررہے ہیں ،تفصیلات کے مطابق شہر میں شدید گرمی کے باعث مویشیوں کے خریداروں نے اپنے قریب تر موجود چھوٹی چھوٹی منڈیوں کا رخ کیا ہے،جبکہ شہر کی امن و امان کی خراب صورتحال اور لوٹ مار کے باعث لوگ نقد رقم مویشی کی خریداری کے لئے ساتھ رکھنے پر ذہنی پریشانی کا شکار ہیں،لوگ نقد رقم ساتھ لے کر دور دراز علاقوں یا مویشی منڈی سپرہائے وے جانے سے گریز کررہے ہیں ،مارکیٹ سروے کے مطابق سپرہائی وے پر قائم مویشی منڈی میں مویشیوں کی دیگر علاقوں میں قائم منڈیاں، بھینس کالونی اور ملیر منڈی سے زیادہ ہیں،زیادہ ترلوگ مویشی منڈی سپر ہائی وے پر ونڈو شاپنگ کرنے جارہے ہیں،یا ان کا منڈی جانے کا مقصد قیمتوں کا جائزہ لینا ہے۔