ملتان (جنگ نیوز)وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے اپنی ہی پارٹی پر ان کے خلاف سازش کرکے الیکشن ہروانےکا الزام لگادیا۔ ملتان کے حلقہ پی پی217 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کی جاری مہم کے دوران ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سال 2018 کے جنرل الیکشن میں میری پارٹی نے ہی میرے خلاف سازش کرتے ہوئے مجھے صوبائی اسمبلی کی سیٹ سے ہروایا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اس سازش سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑا، وہ وزیر خارجہ بن گئے، مگر ملتان کو اور جنوبی پنجاب کو فرق پڑا، اس بارے میں عمران خان کو بھی بتایا تھا کہ اگر میں جیت جاتا تو پنجاب کی یہ حالت نہ ہوتی۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں نے مجھےکہا کے ضمنی الیکشن میں مت لڑاؤ زین کو، وائس چئیرمین کا بیٹا ہارگیا تو بے عزتی ہوگی، میں نے ان سےکہا کہ کچھ جنگیں صرف جیتنے کے لیے نہیں لڑی جاتیں۔
ڈیرہ مراد جمالیجماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر بشیر احمد ماندائی کی زیر صدارت جماعت اسلامی کا اعلیٰ سطحی...
قلعہ سیف اللہ رکن صوبائی اسمبلی مولانا نوراللہ نے گوال اسماعیل زئی کے علاقے میں دو افراد کے اغوا کے واقعے جس...
کوئٹہسیکرٹری توانائی محمد داؤد بازئی نے کہا ہے کہ زرعی شعبے کی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ صوبے کے زرعی ٹیوب...
پشاور گورنر خیبرپختونخواء فیصل کریم کنڈی نے کرک امبیری کلے ٹریفک حادثہ کا نوٹس لے لیا۔ گورنر خیبرپختونخوا...
ڈیرہ مراد جمالی صوبائی وزیر ایری گیشن میر محمد صادق عمرانی‘ مشیر محنت وافرادی وقوت سردار بابا غلام رسول خان...
گوادرایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ لائیو اسٹاک افسر ڈاکٹر صابر علی بلوچ کی قیادت میں گروک...
اسلام آباد وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ صحت کا براہ راست تعلق معیشت کی کارکردگی سے...
ملتان/ وہاڑی جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمٰن کل 13 جنوری سوموار کو مدرسہ قاسم العلوم گلگشت میں...