کراچی (جنگ نیوز) ترکی کی مشہور زمانہ شہرہئ آفاق اور تاریخی ڈرامہ سیریل ”کرولوس عثمان“ کی آخری قسط جمعرات کی شام ساڑھے 6 بجے پاکستان کے مقبول انٹرٹینمنٹ چینل ”جیو ٹی وی“ سے نشر کی جائے گی۔ تاریخی پس منظر کی حامل اس سیریل کی کہانی عظیم سلطنت عثمانیہ کے مردِ آہن اور بانی ”عثمان“ کے گرد گھومتی رہی۔ اس ڈرامے میں ایکشن اور ایڈونچر کے ساتھ ساتھ اپنوں کی سازشیں اور بیرونی طاقتوں کی یلغار کے خلاف پُر عزم جدوجہد میں مصروف عثمان اور اُس کے جانثار ساتھیوں کو نہایت دلکش منظر کشی اور ڈرامائی تشکیل کے ساتھ انتہائی خوبصورتی سے دکھایا گیا۔ شائقین کی دلچسپی کیلئے خصوصی طور پر اس ڈرامے کو اُردو زبان میں ڈب کرکے پیش کیا گیا۔ ڈرامے کی کہانی نے پہلی ہی قسط سے ناظرین پر اپنا سحر طاری کردیا اور پاکستانی ناظرین نے اپنے برادر اسلامی ملک کے اس ڈرامے کو حد سے زیادہ پسند کیا۔
ڈیرہ مراد جمالیجماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر بشیر احمد ماندائی کی زیر صدارت جماعت اسلامی کا اعلیٰ سطحی...
قلعہ سیف اللہ رکن صوبائی اسمبلی مولانا نوراللہ نے گوال اسماعیل زئی کے علاقے میں دو افراد کے اغوا کے واقعے جس...
کوئٹہسیکرٹری توانائی محمد داؤد بازئی نے کہا ہے کہ زرعی شعبے کی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ صوبے کے زرعی ٹیوب...
پشاور گورنر خیبرپختونخواء فیصل کریم کنڈی نے کرک امبیری کلے ٹریفک حادثہ کا نوٹس لے لیا۔ گورنر خیبرپختونخوا...
ڈیرہ مراد جمالی صوبائی وزیر ایری گیشن میر محمد صادق عمرانی‘ مشیر محنت وافرادی وقوت سردار بابا غلام رسول خان...
گوادرایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ لائیو اسٹاک افسر ڈاکٹر صابر علی بلوچ کی قیادت میں گروک...
اسلام آباد وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ صحت کا براہ راست تعلق معیشت کی کارکردگی سے...
ملتان/ وہاڑی جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمٰن کل 13 جنوری سوموار کو مدرسہ قاسم العلوم گلگشت میں...