عمر کا تعین،پولیس دعا زہرا کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش نہ کرسکی

30 جون ، 2022

کراچی(نمائندہ جنگ) والدین کی مرضی کے خلاف شادی کرنے والی دعا زہرا کی عمر کے تعین کے لیے میڈیکل بورڈ کا اجلاس سروسز اسپتال کراچی میں ہوا۔دعا زہرہ کی پنجاب میں موجودگی کے باعث پولیس دعا زہرا کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش نہیں کرسکی،پولیس نے دعا زہرا کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کرنے کے لئے مہلت طلب کرلی ،اجلاس میں دُعا زہرا کے والدمہدی کاظمی ، وکیل جبران ناصر اور تفتیشی افسر پیش ہوئے جبکہ دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی نے میڈیکل بورڈ کے سامنے دعا زہرا کی نادرا دستاویزات اور دیگر ثبوت پیش کئے۔میڈیکل بورڈ کے رکن ڈاکٹر زبیر آغا نے میڈیا کوبتایا کہ جب پولیس دعا زہرا کو کراچی لائے گی اس وقت میڈیکل بورڈ کا اجلاس ہوگا۔