ایل پی جی پر 30ہزار روپے میٹرک ٹن پی ڈی ایل وصول کی جائیگی

30 جون ، 2022

کراچی ( نمائندہ جنگ) پیٹرول اور ڈیزل کے ساتھ ایل پی جی پربھی پی ڈی ایل کے نفاذ کا فیصلہ،تمام پیٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے فی لیٹر لیکن ایل پی جی پر 30ہزار روپے فی میٹرک ٹن پی ڈی ایل وصول کی جائے گی ،تفصیلات کے مطابق بدھ کو قومی اسمبلی نے ترمیم شدہ فناس بل کی منظوری دے دی ہے ،اس طرح اب حکومت پارلیمنٹ کی منظوری سے پیٹرول ،ڈیزل اور ہائی اوکٹین وغیرہ پر 50 روپے فی لیٹر کے حساب سے پی ڈی ایل وصول کر سکے گی جبکہ ایل پی جی پر 30ہزار روپے فی میٹرک ٹن پی ڈی ایل وصول کی جائے گی ،انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ 30ہزار روپے فی میٹرک ٹن کے حساب سے فی کلو پر 30روپے فی کلو پی ڈی ایل وصول کی جائے گی ، حکومت نے غریب صارفین کے ایندھن پر بھی بھاری ٹیکس عائد کر کے ایل پی جی انڈسٹری کو بھی تباہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔