ہمیں نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچاناہے‘نوابزادہ شازین بگٹی

30 جون ، 2022

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ منشیات کے خاتمےکرنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے بھرپور کوشش کر رہے ہیںہمیں اپنی نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانا ہے سرحدی علاقوں میں منشیات کی سمگلنگ ایک چیلنج ہے منشیات کی سمگلنگ اور استعمال کی روک تھام کے لیے ملکی اورعالمی اداروں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ورلڈ ڈرگ رپورٹ کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاوفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارا مقصد منشیات سے پاک معاشرہ ہے اور خطے میں سکیورٹی کی صورتحال اور منشیات کی تیاری ایک چیلنج ہے وزارتِ انسدادِ منشیات ،اے این ایف اور اقوام متحدہ کے اداروں کامشکورہوں وفاقی سیکرٹری برائے انسداد منشیات نے کہا کہ ورلڈ ڈرگ رپورٹ 2022 کے مطابق دنیا کی نوے فیصد ہیروئین ہمارے ایک ہمسایہ ملک میں تیار ہوتی ہےدنیا میں منشیات سمگلنگ کے تین بڑے روٹ ہیں اور منشیات کی برآمدگی کی شرح تین سال میں دگنی ہو گئی ہے جبکہ مشکل مالی اور کم افرادی قوت کے باوجود یہ ہماری انسدادِ منشیات فورس اور اداروں کی کامیابی ہے کہ ہم نے ایک بہترین کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم تیار کیا تھا جو اس مقصد کیلئے انتہائی مؤثر رہا۔