پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں60روپے اضافےکامعاہدہ کر لیا گیا، سینیٹرعبدالقادر

30 جون ، 2022

اسلام آباد (پ ر ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی پٹرولیم وریسورسز سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے نے کہا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ آئندہ چھ ماہ کیلئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 60 روپے فی لیٹر اضافے کا معاہدہ کرلیا ہے اگر عالمی منڈی میں120ڈالر فی بیرل کو رڈل رہے اور شرط بھی ہے کہ ڈالر بھی210 سے کم رہے اگر ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوتا رہے یا کورڈل بڑھا تو حکومت60روپے سے زیادہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرے گی انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا جس سے غریب عوام اور متوسط طبقہ جو پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہے ایک نئی مصیبت کا شکار ہوگا غریب عوام اپنی تنخواہ کا بڑا حصہ انرجی اور فیول کی مد میں خرچ کریں گے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس عوام کو ریلیف دینے کا کوئی پروگرام نہیں اور نہ ہی انہیں عوام کی کوئی فکر ہے پاکستان میں معاشی حالات بہت زیادہ خراب ہوتے جارہے ہیں ملک کو اس صورتحال سے نکالنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ حکومت نے اقتدار میں آکر ملکی معیشت اور عوام کو بیڑہ غرق کردیا مہنگائی اپنی آخری حدوں کو چھو رہی ہے۔