بلوچستان کی پسماندگی کو مدنظررکھتے ہوئے بجٹ میں حصہ دیا گیا،مسلم لیگ ن

30 جون ، 2022

کوئٹہ(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر وسابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کی پسماندگی کو مدنظررکھتے ہوئے بجٹ میں حصہ دے رہی ہے جو خوش آئند امر ہے۔ شہبازشریف کی قیادت میں وفاقی حکومت میگا منصوبوں جیسے سی پیک اور گوادر کو ترقی کی راہ پرگامزن کریگی بلکہ بلوچستان میں سڑکوں کے حوالے سے تحفظات ہیں ان کا خاتمہ کرتے ہوئے چمن کوئٹہ کراچی شاہراہ ،کوئٹہ تا ژوب ڈی آئی خان شاہراہ اور دیگر سڑکوں کی تعمیر سے تحفظات کم ہونگے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں میراصغر مری، حیدر خان اچکزئی،حاجی وارث اچکزئی ،نثار اچکزئی، جہانگیر خان خروٹی ،نسیم اللہ اچکزئی ،سجاد رئیسانی سے بات چیت میں کیا۔انہوں نے کہاکہ جب بھی مرکز میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئے گی بلوچستان اولین ترجیح رہے گی کیونکہ پاکستان اور بلوچستان لازم وملزوم ہے بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہوگی ،میاں شہبازشریف کی قیادت میں وفاقی حکومت میگا منصوبوں جیسے سی پیک اور گوادر کو ترقی کی راہ پرگامزن کریگی بلکہ بلوچستان میں سڑکوں کے حوالے سے تحفظات ہیں ان کا خاتمہ کرتے ہوئے چمن کوئٹہ کراچی شاہراہ ،کوئٹہ تا ژوب ڈی آئی خان شاہراہ اور دیگر سڑکوں کی تعمیر سے تحفظات کم ہونگے ،ان ترقیاتی منصوبوں سے بلوچستان کی پسماندگی کا خاتمہ اور احساس محرومی میں کمی ہوگی ،بجٹ میں بلوچستان کو ترجیح دی گئی ہے تاکہ یہاں پائی جانے والی احساس محرومی کا خاتمہ ہو ،ہماری پارٹی نے ہمیشہ پسماندہ صوبوں کو ترجیح دی ہوئی ہے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ بلوچستان کے لوگ مسلم لیگ(ن) کو فعال اور منظم بنانے کیلئے آگے بڑھیں تاکہ حقیقی عوامی قیادت عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوکر ان کی خدمت کا جو مشن میاں نوازشریف شروع کرگئے ہیں اس کو اسی جوش وجذبے کے ساتھ آگے بڑھائیں۔