لاہور،دوائیں نہ ملنے پر کینسر کے مریضوں کا احتجاج ، میٹروبس ٹریک بندکردیا

30 جون ، 2022

لاہور ( نمائندہ جنگ ) ادویات نہ ملنے پر کینسر کے غریب مریض ایک بار پھراحتجاج کےلئے سڑکوں پر نکل آئے ۔مریضوں اوران کے لواحقین نے کلمہ چوک پر دھرنادیا اورمیٹروبس ٹریک بندکر دیا ، جس کے باعث کئی گھنٹے میٹروبس کاروٹ ایم اے او کالج تک محدود کر دیا گیاجس سے شہریوں کوآمدورفت میں شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔مظاہرین نے کہا کہ ہم مررہے ہیں حکومت مزید نہ مارے۔مظاہرین نے کئی گھنٹے بعد انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کر دیا۔ لیکن اعلان کیا کہ اگر حکومت نے ایک ہفتہ کے اندر اندر کینسر کے غریب مریضوں کو ادویات کی فراہمی کا سلسلہ نہ شروع کیا تو دوبارہ سڑکوں پر نکل کر احتجاج کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور محکمہ صحت کے حکام پر ہوگی۔