فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی مظالم حد سے بڑھ چکے ، چین ، خاتون صحافی کی شہادت کی تحقیقات کا مطالبہ

30 جون ، 2022

نیویارک(این این آئی)چین نے فلسطین میں اسرائیلی ظلم و جبر کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی مظالم حد سے بڑھ چکے ہیں۔ یہ مظالم مسلسل ہو رہے ہیں اور فلسطینیوں کے خلاف سنگین جرائم کی صورت اختیار کر چکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب زانگ جون نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر سلامتی کونسل کی ایک بریفنگ کے دوران بتایا۔ اس بریفنگ میں مسئلہ فلسطین پر بھی بات ہوئی اور بتایا گیا کہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی ناجائز یہودی بستیوں کی توسیع جاری ہے۔چینی مندوب نے خاتون صحافی شیریں ابو عاقلہ کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہادت کے بارے میں تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا۔ چین کے مندوب نے صحافی ابو عاقلہ کی شہادت کے حوالے سے کہا کہ ضروری ہے کہ اسرائیلی جرائم کے خلاف انویسٹی گیشن شروع کی جائے۔ چینی نمائندے نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ ایسے اقدامات کی ضرورت ہے جن سے مسئلہ فلسطین کو اس کے راستے سے نہ ہٹایا جا سکے اور یہ اپنے مسلمہ حل کی طرف بڑھ سکے۔