سندھ میں پہلی بار بلدیاتی قوانین میں ترمیم،خواجہ سرائوں کو بھی نمائندگی کا حق دیدیا گیا

30 جون ، 2022

کراچی (جمشید بخاری) سندھ مین پہلی بار بلدیاتی قوانین میں ترمیم کر کے خواجہ سرائوں کو بھی مخصوص ترجیحی فہرستوں کے مطابق نمائندگی کا حق دیا گیا ہےپیپلز پارٹی کی حکومت سندھ نے ʼسندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے سیکشن 17 میں ترمیم کرتے ہوئے خواجہ سراؤں کو نمائندگی دینے کی منظوری صوبائی اسمبلی سے حاصل کی۔ سندھ لوکل گورنمنٹ (ترمیمی) بل 2021 کے مطابق خواجہ سراؤں کے لئے صرف ٹاؤن میونسپل کارپوریشنوں میں 5 فیصد نمائندگی یعنی ایک نشست مختص کی گئی ہے۔