کوئٹہ( پ ر)جمعیت علمائے اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سینئر نائب امیر مولاناعبدالقادر لونی مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین مرکزی سرپرست اعلیٰ مولانا ڈاکٹر شمس الہدیٰ مرکزی نائب امیر مولانا عبدالرئوف مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نجیم خان ایڈووکیٹ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مولانامحمودالحسن قاسمی مرکزی ناظم مولانا قاری مہراللہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستار چشتی نائب امیر مولاناعزیزاحمدشاہ امروٹی مولانا قاضی شمس الحق مولانا قاری محمداکمل قاضی گل الرحمن نکیال حاجی حیات اللہ کاکڑ مولانا قاری مہراللہ مولانا حافظ خیر محمد مفتی فداءالرحمن ڈاکٹر محمودالحسن ودیگر نے وفاقی شرعی عدالت کےسود بارے فیصلے کے خلاف سٹیٹ بینک اور نجی بینکوں کی طرف سے اپیل دائر کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سود کے متعلق شریعت کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل اللہ اور رسول سے کھلی جنگ کا اعلان ہے ملک کے حکمران سود کے خلاف اپیل سے غضب الہی کو دعوت نہ دے۔ سٹیٹ بینک اور چار نجی بینک سپریم کورٹ سے نظرثانی کی اپیل واپس لے انہوں نے کہا کہ سودی نظام نے اس ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے اور اسی سودی نظام کے نتیجے میں آج اس ملک کا بچہ بچہ لاکھوں روپے مقروض ہے۔ اور ملک کی دولت کا ایک بڑا حصہ سود کی ادائیگی میں چلا جاتا ہے۔ملک کی معیشت سود کی بھنور میں اس طرح پھنسے چلے آرہے ہیں انہوں نے کہا کہ وفاقی شرعی عدالت کے سود کے خلاف فیصلے پر حکومت اسی لعنت سے ملک کو پاک کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات لینے میں مسلسل لیت و لعل سے کام لے رہی ہے کیونکہ اس سودی نظام سے ملک کے اشرافیہ، قومی اورملٹی نیشنل کمپنیوں کے مفادات وابستہ ہونے کی باعث سودی نظام کا خاتمہ نہیں چاہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اپنے ذاتی مفادات کے لیے عوام کو سڑکوں پر لانے دھرنے اور اسلام آباد کو بند کرنے کی دھمکیاں دینے والے مولانا کو اب نہ تو اس ملک میں کہیں مہنگائی نظر آرہی ہے اور نہ اسی سودی کاروبار میں کوئی گناہ نظر آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سودی نظام قرآن و سنت سے متصادم، آئین ودستور پاکستان تقاضوں سے انحراف کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کے لیے ناسور کی حیثیت اختیار کیا ہوا ہے سودی معیشت کے پیدا کردہ معاشی تباہیوں نے ملک کو بحرانوں سے دوچار کردیا ملک میں سودی نظام ہماری معاشی بحران کی اصل جڑ ہے انہوں نے کہا کہ حکمران پانچ سال کے بجائے جلد ازجلد ملک و قوم کو سودی نظام کی لعنت سے نکالنے کے لیے کردار ادا کریں۔
ڈیرہ مراد جمالیجماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر بشیر احمد ماندائی کی زیر صدارت جماعت اسلامی کا اعلیٰ سطحی...
قلعہ سیف اللہ رکن صوبائی اسمبلی مولانا نوراللہ نے گوال اسماعیل زئی کے علاقے میں دو افراد کے اغوا کے واقعے جس...
کوئٹہسیکرٹری توانائی محمد داؤد بازئی نے کہا ہے کہ زرعی شعبے کی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ صوبے کے زرعی ٹیوب...
پشاور گورنر خیبرپختونخواء فیصل کریم کنڈی نے کرک امبیری کلے ٹریفک حادثہ کا نوٹس لے لیا۔ گورنر خیبرپختونخوا...
ڈیرہ مراد جمالی صوبائی وزیر ایری گیشن میر محمد صادق عمرانی‘ مشیر محنت وافرادی وقوت سردار بابا غلام رسول خان...
گوادرایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ لائیو اسٹاک افسر ڈاکٹر صابر علی بلوچ کی قیادت میں گروک...
اسلام آباد وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ صحت کا براہ راست تعلق معیشت کی کارکردگی سے...
ملتان/ وہاڑی جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمٰن کل 13 جنوری سوموار کو مدرسہ قاسم العلوم گلگشت میں...