کراچی(نیوز ڈیسک) آج تک آپ نے جس بھی ریستوران میں کھانا کھایا وہاں کا عملہ آپ سے بڑے ہی تمیز کے ساتھ پیش آیا ہوگا لیکن آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں ’ کیرنس‘ نامی ایک ریستوران کھولا گیا ہے جو گاہکوں کو کھانے کے ساتھ ساتھ بد دُعائیں بھی دیتا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریستوران کے عملے کو گاہکوں کو بد دُعائیں دینے، اُن سے بدتمیزی کرنے اور اُنہیں نظر انداز کرنے کی ٹریننگ دی گئی ہے۔اس کے علاوہ ریستوران کی دیواروں پر لگے بینرز پر بھی بدتمیز عملے جیسے ہی پیغامات تحریر کیے گئے ہیں۔ بد دُعائیں دینے کے ساتھ ساتھ عملہ گاہک کا کھانا کسی دوسری ٹیبل پر رکھ دیتا ہے اور پھر گاہک سے کہتا ہے کہ ’جب کھانا ہو تو یہاں سے اٹھالینا‘۔ ریستوران کے ایک ویٹر نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کی بدتمیزی کے جواب میں کسٹمر بھی اُن کے ساتھ بدتمیزی کرسکتا ہے۔اس کے علاوہ ریستوران کی دیواروں پر لگے بینرز پر بھی بدتمیز عملے جیسے ہی پیغامات تحریر کیے گئے ہیں۔
ڈیرہ مراد جمالیجماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر بشیر احمد ماندائی کی زیر صدارت جماعت اسلامی کا اعلیٰ سطحی...
قلعہ سیف اللہ رکن صوبائی اسمبلی مولانا نوراللہ نے گوال اسماعیل زئی کے علاقے میں دو افراد کے اغوا کے واقعے جس...
کوئٹہسیکرٹری توانائی محمد داؤد بازئی نے کہا ہے کہ زرعی شعبے کی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ صوبے کے زرعی ٹیوب...
پشاور گورنر خیبرپختونخواء فیصل کریم کنڈی نے کرک امبیری کلے ٹریفک حادثہ کا نوٹس لے لیا۔ گورنر خیبرپختونخوا...
ڈیرہ مراد جمالی صوبائی وزیر ایری گیشن میر محمد صادق عمرانی‘ مشیر محنت وافرادی وقوت سردار بابا غلام رسول خان...
گوادرایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ لائیو اسٹاک افسر ڈاکٹر صابر علی بلوچ کی قیادت میں گروک...
اسلام آباد وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ صحت کا براہ راست تعلق معیشت کی کارکردگی سے...
ملتان/ وہاڑی جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمٰن کل 13 جنوری سوموار کو مدرسہ قاسم العلوم گلگشت میں...