اپریل میں ایندھن کی قلت سےشروع ہونے والے توانائی بحران پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا ، اس وقت ملک بھر میں کئی گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے،جس سے ایک جانب کمزور معیشت پر منفی اثرات پڑرہے ہیں تو دوسری طرف شدید گرمی سے بے حال شہری سڑکوں پر نکل کر احتجاج پر مجبور ہوگئے ہیں ۔صرف ملک کے معاشی حب کراچی میں ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بائیس گھنٹوں پر محیط ہوگیا جس کے خلاف کئی علاقوں میں ہزاروں افرادکے احتجاج سے صورتحال کافی کشیدہ ہوچکی ہے۔ اب تک ان ہنگاموں میں ایک خاتون جاں بحق اورکئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ لیاقت آباد، لیاری سمیت دیگر علاقوں میں طویل غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام نےآگ لگا کر روڈز بلاک کردیں جس پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا ۔حالات کو مزید خرابی سے بچانے کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے کے الیکٹرک حکام کو طلب کرلیا گیا ہے ۔یہ حقیقت ہے کہ اس وقت ملک کوزرمبادلہ میں کمی کے باعث ایندھن کی خریداری میں مشکل کا سامنا ہے تاہم دیکھا جائے تو ہر سال موسم گرما میں اہل کراچی کو بجلی کے بحران کا سامنا کرنا پڑتا ہے ہر دفعہ متعلقہ ادارے کی جانب سے لوڈ مینجمنٹ، مینٹیننس اورشارٹ فال ، طلب میں اضافے ،ایندھن کی کمی کو جوازبنایا جاتا ہے اس بار بھی کے الیکٹرک ترجمان کے مطابق گرمی میں اضافے کے باعث بجلی کی طلب میں اضافہ ہواااور شارٹ فال 250 سے 300 میگا واٹ سے بڑھ کر 400سے 500تک جا پہنچا ہے۔سوال یہ ہے کہ مو سم گرما ہر سال آتاہے تو پہلے ہی پیشگی اقدامات کیوں نہیں کئےجاتے۔جبکہ کئی عوامی حلقےبجلی کی بندش کو مصنوعی قرار دیتے ہوئے اسےادارےکی وفاق سے تیل و گیس لینے کی حکمت عملی بھی سمجھتے ہیں۔اس لئے حکومتی سطح پر اس معاملے کا تمام پہلوئوں سے جائزہ لیاجانا چاہئے ۔
سالِ نو کے موقع پر ایک اہم خبرمنظرعام پر آئی ہے کہ سعودی عرب نےبلوچستان میں واقع ریکوڈک سونے کی کان کےپندرہ...
گزشتہ سے پیوستہ 15فروری 1989 کو آخری سوویت فوجی نے افغانستان سے انخلاء کیا تو نجیب اللہ کی فوج، سوویت فوج کے...
اللہ تعالیٰ اور انسان کا رشتہ معبود اور عبد کا ہے اور انسان کا فرض معبود کی اطاعت ہے۔ دنیا میں اگر آپ کسی...
ظلم کرنے کی جو ظالم کو اجازت ہو گیجان لوگوں کی نہ ہرگز بھی سلامت ہو گیظلم اتنا ہی کرو جتنا ہو سہنا ممکنہاتھ ہم...
سب جانتے ہیں کہ کسی بھی مغربی یا یورپی ملک میں جب فسادات پھوٹتے ہیں تو وہاں کا قانون نہ صرف بڑی تیزی سے حرکت...
پنجاب کی بیٹی، محترمہ مریم نواز شریف، ایک باوقار، پُرعزم اور مدبر رہنما کے طور پر اپنی شناخت رکھتی ہیں۔ وہ نہ...
گوادرسی پیک ہیلتھ کوریڈور نے نئے سال 2025میں داخل ہوتے ہی ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔پاک چین فرینڈ شپ...
یہ حکومتوں ہی کا کام ہے کہ غلط کاموں کے سامنے مشکلات کھڑی کریں اور اچھے کاموں کیلئے راستے ہموار اور آسانیاں...