اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ تمباکو، چھالیہ اور پان پر ٹیکس میں اضافہ کرکے زراعت کے شعبے کو ٹیکس میں چھوٹ دینی چاہیے تاکہ ہم زرعی پیداوار میں خود کفیل ہو کر قیمتی زر مبادلہ بچا سکیں۔ انہوں نے یہ بات زراعت اور فوڈ سیکیورٹی کی ٹاسک فورس کے شرکا سے وڈیو لنک پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا ہم نے اپنے ہر دور حکومت میں ملک کو زرعی شعبہ میں خود کفیل بنایا اور اجناس کی درآمد کو برآمد میں بدل دیا۔ مگر آمریت اور آمریت زدہ ہر حکومت نے اس شعبے کو تباہ کیا جس کی وجہ سے آج ہم اس شعبے میں بھی خود کفالت سے دور ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا شمار دنیا میں سگریٹ پر کم تر ٹیکس لینے والے ممالک میں ہوتا ہے جس سے نہ صرف ریونیو میں کمی ہو رہی ہے بلکہ لوگوں کی صحت اور زندگیوں کو بھی داو پر لگایا جا رہا ہے ،انسانی زندگی،صحت اور ترقی کا دارومدار زراعت سے وابستہ ہے اور ہمیں اس معاملے میں کسی بھی صورت میں غفلت اور کوتاہی سے کام نہیں لینا چاہیے، جس رفتار سے ہماری آبادی بڑھ رہی ہے ہمیں اپنی فوڈ باسکٹ کو تیس کروڑ افراد کیلئے تیار کرنا ہے، انہوں نے ٹاسک فورس کے شرکا کے ساتھ زراعت کیلئے پالیسی فریم ورک، خود کفالت، فوڈ سیکیورٹی اور دیگر متعلقہ ایشوز پربھی بات چیت کی۔
کراچی کے ڈی اے ماسٹر پلان میں ڈائریکٹر کے عہدے کیلئے دو افسران کے درمیان دو ہفتوں سے رسہ کشی جاری ہے اس دوران...
واشنگٹن امریکی محکمہ خارجہ نے منگل کو پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ پاکستان میں سائفر کے حوالے سے صورتحال پر...
اسلام آباد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت بغیر کسی...
کراچی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے احتجاجی ملازمین اور انتظامیہ کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات کامیاب...
کراچیالیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی درخواست پر تقرری وتبادلوں کی اجازت دے دی، خادم حسین رند کراچی پولیس چیف...
کراچی گلشن حدید کے اسکول میں خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی ویڈیواسکینڈل کا معاملہ،ملیر پولیس نے جلدبازی میں کیس...
کراچی سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی ،سونے کی قیمت 6300روپے فی تولہ اور چاندی کی قیمت100 روپے فی تولہ کم ہو...
کراچی پاکستان اسٹاک ایکسچینج،محدود کاروبار، اتار چڑھائو کے بعد مندی کا رحجان ،کے ایس ای100انڈیکس میں 216...