امریکی ریاست ٹیکساس اور پاکستان اقتصادی تعاون بڑھائینگے

30 جون ، 2022

اسلام آباد (حنیف خالد) امریکی ریاست ٹیکساس اور پاکستان دوطرفہ اقتصادی تعاون کے فروغ پر متفق ہو گئے ہیں۔ یہ اتفاق رائے امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان کی ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ سے ملاقات کے دوران پیدا ہوا۔ یہ ملاقات امریکی ریاست ٹیکساس کے دارالحکومت آسٹن میں ہوئی جس کے دوران امریکی ریاست ٹیکساس اور پاکستان مختلف شعبہ جات بشمول پٹرولیم‘ زراعت‘ لائیو سٹاک‘ گرین انرجی‘ ماحولیاتی تبدیلی‘ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکٹر‘ جنیاتی انجینئرنگ اور سیمی کنڈکٹرز کے شعبوں میں تعاون کو بڑھائیں گے۔