حکومت نے پاکستان کے 75برس مکمل ہونے کی خوشی میں خصوصی لوگو جاری کردیا

30 جون ، 2022

اسلام آباد(نیٹ نیوز) حکومت نے پاکستان کے قیام کو 75برس مکمل ہونے کی ڈائمنڈ جوبلی کی خوشی پر "عزم عالی شان، شاد رہے پاکستان" کے عنوان سے خصوصی "لوگو" جاری کردیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کے 75 برس مکمل ہونے کے بعد لوگو شائع کرنا محض وطن سے محبت اور اس عزم کی تجدید ہے کہ ہمارے بہادر، عظیم بزرگوں اور شہداء نے کس عزم سے پاکستان بنایا تھا۔