اسلام آباد (این این آئی‘جنگ نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے بیان پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہاہے کہ بلاول بھٹو نے بالکل صحیح کہا ادارے ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر ایسے ہی بیٹھیں جیسے سندھ کے بلدیاتی الیکشن میں ادارے بیٹھے‘ پیپلز پارٹی کے غنڈوں کو نہ روکیں اور الیکشن کے نام پر سلیکشن ہوتے رہنے دیں۔ اپنے بیان میں سابق وزیر نے کہاکہ پیپلز پارٹی کبھی نہیں ہارے گی‘ خطرہ تب ہے جب ادارے آئین پر عمل کریں اور انتخابات آزادانہ اور منصفانہ ہوں۔ایک اور بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اداروں کو چاہئے کہ شریف، زرداری فیملی ‘ مریم نواز،خواجہ آصف سے درخواست کریں کہ اداروں کا دفاع نہ کیا کریں کیونکہ جب یہ اداروں کا جعلی دفاع کرتے ہیں تو عام آدمی اداروں سے متنفر ہوتا ہے کیونکہ عوام میں ان لوگوں کی کوئی ساکھ نہیں ہے الٹا اداروں کو اس کا نقصان ہوتا ہے۔
کراچی امریکہ کی پچاس سے زائد جامعات میں مبینہ نسلی امتیاز کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور یہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی...
اسلام آبادحکومت نے شہریوں کو پیٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم کردیا۔ پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں 10 روپے فی لیٹر...
اسلام آباد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور خاتون ثانی اوشا وینس اس ماہ کے اواخر میں بھارت کا دورہ کریں گے۔...
اسلام آباد حکومت پنجاب، پولیس ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن نمبر 28/2025/PS/HQ 15 مارچ 2025 جاری کرتے ہوئے 57 پولیس افسران...
اسلام آباد افغان ووزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔انہیں خواتین کی تعلیم پر...
کراچی امریکا کے صدر ڈونلڈٹرمپ چاہتے ہیں کہ گوانتانامو میں 30,000تارکین وطن کو رکھا جائے۔ اب تک انہوں نے تقریبا...
اسلام آباد کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے تحت صدر مملکت کی عدم موجودگی میں چیئرمین سینٹ کو صدر مملکت ہی لکھا...
لاہور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انسداد اسلاموفوبیا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ دنیا بھر...