اسلام آباد / کراچی (نمائندہ جنگ / نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ چین ہمیشہ سے پاکستان کا حامی رہا ہے ، عالمی معاملات میں چین کا کردار قابل قدر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار دونوں رہنماؤں نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی کمیٹی برائے خارجہ امور، چین کے ڈائریکٹر یانگ جیچی سے علیحدہ علیحدہ ملاقات میں کیا جس میں اسٹرٹیجک شراکت داری بڑھانے اور تعاون کو مزید فروغ دینے پر گفتگو کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے چین کی کمیونسٹ پارٹی چین کےخارجہ اُمورکمیشن کے ڈائریکٹر یانگ جیچی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے چین کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے،چین نے ہمیشہ پاکستان کی حمایت کی ہے۔ڈائریکٹر خارجہ امور کمیشن کمیونسٹ پارٹی چین نے کہا کہ چینی قیادت کانیک تمناؤں کا پیغام لایا ہوں۔ قبل ازیں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی کمیٹی برائے خارجہ امور، چین کے ڈائریکٹر یانگ جیچی نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون، سی پیک پر پیشرفت اور علاقائی سلامتی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی معاملات میں چین کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم اپنیتزویراتی شراکت داری کو بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کیلئے اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کیساتھ تعاون کیلئے پرعزم ہے۔ معزز مہمان نے پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی اہلکاروں کیلئے محفوظ ماحول کی فراہمی اور علاقائی استحکام کی کوششوں کے لئے کئے گئے خصوصی اقدامات پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے پاکستان کیساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کیلئےکردار ادا کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
اسلام آباد سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کا معاملہ، جی آئی ٹی نے 16 افراد کو دوبارہ طلب کر لیا گیا ،ذرائع کے...
کراچی وفاقی وزیر مذہبی امورسر دار محمد یوسف نے کہا ہے کہ علماء کو شہید کرنا ایک دہشت گردی ہے، پاکستان کو...
پشاورخیبر پختونخوا کے انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ صوبے میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافے...
لاہور پنجاب حکومت نے صوبے میں ڈپٹی کمشنروں اور پاک فوج کے لوکل فارمیشن کمانڈرز کی مشترکہ سربراہی میں بننے...
لاہورپاکستان مسلم لیگ کے صدر محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت -تاریخی ورثے کی...
اسلام آبادپاکستان شوگرملزایسوسی ایشن کےسابق مرکزی چیئرمین اورپاکستان شوگرملزایسوسی ایشن پنجاب کےچیئرمین...
انصار عباسی اسلام آباد پنجاب کی بیوروکریسی میں سیاسی تقرریوں پر نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان دیرینہ...
اسلام آباد قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے موقع پر وفاقی دارالحکومت،ریڈ زون، پارلیمنٹ ہاؤس میں غیر...