شارٹ فال 9 ہزار میگاواٹ، بجلی بحران سنگین، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے ہوگیا

30 جون ، 2022

لاہور( این این آئی) حکومتی دعوے دھرے رہ گئے ہیں اور ملک بھر میں بجلی کا بحران سنگین ہوگیا ۔قیامت خیز گرمی میں بجلی کی طلب بڑھنے سے بجلی کی قلت بھی بڑھ گئی ،بجلی کی طلب میں ریکارڈ اضافے کے بعد شارٹ 9ہزار میگاواٹ ہوگیا ‘ مختلف شہری اور دیہی علاقوں میں 8سے18گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے جبکہ پانی کا بحران بھی شدت اختیار کر گیا‘لوڈ شیڈنگ کے خلاف کئی مقامات پر احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے۔پاور ڈویژن حکام کے مطابق بجلی کی طلب 30 ہزار 233 میگا واٹ تک پہنچ چکی ہے جبکہ ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 322 میگا واٹ ہے۔زیادہ لائن لاسز والے علاقوں میں بجلی بندش کا دورانیہ اس سے بھی زیادہ ہے ۔ سسٹم اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا ترسیلی نظام میںبھی خرابی پیدا ہو رہی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے پاور ہائوسز کو تیل اورگیس کی کمی کا سامنا ہے۔