کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے پروگرام بحالی کیلئے حکومت سے ڈو مور کا مطالبہ کردیا ہے،بھارت میں ہندو درزی کے قتل کے بعد بھارت میں مذہبی فسادات کا خطرہ بڑھ گیا ہے، سابق وزیراعظم عمران خان کے اسکینڈلز سنگین نوعیت اختیار کرتے جارہے ہیں۔شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ بھارت میں ہندو درزی کے قتل کے بعد بھارت میں مذہبی فسادات کا خطرہ بڑھ گیا ہے، تفصیلات کے مطابق ستائیس مئی کوسوشل میڈیا پر بھارتی صحافی محمد زبیر نے بھارتی میڈیا چینل ٹائمز ناؤ کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا، اس کلپ میں بی جے پی کی رہنما نوپورشرما ایک بحث کے دوران توہین رسالت کرتی ہیں، سوشل میڈیا پر اس کلپ کو شیئر کر کے بھارتی صحافی اور کچھ سماجی کارکنوں نے اس کلپ کی مذمت کی، معاملہ اس قدر طول پکڑتا ہے کہ عرب ممالک بھی اس پر سخت پوزیشن اختیار کرت ہے، نتیجتاً بھارتی حکومت نو دن بعد نوپورشرما کو معطل کردیتی ہے مگر ان کیخلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کرتی، اس کے بعد مسلمان بھارت میں احتجاج کرتے ہیں، نریندر مودی کی طرف سے اس عمل کی مذمت کرنے کے بجائے احتجاج میں شامل مسلمانوں کے گھر گرائے جاتے ہیں، اب سے ایک دن پہلے تک بھارتی حکومت پر شدید دباؤ تھا کہ وہ نہ صرف مذہبی انتہاپسندی کو بڑھاوا دے رہی ہے بلکہ حق اور سچ بولنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کررہی ہے، مگر ایک واقعہ نے اس بحث کو بدل کر رکھ دیا ہے، مودی حکومت جو کل تک بیک فٹ پر تھی آج پھر سے ایک واقعہ کا سہارا لے کر پراپیگنڈہ کررہی ہے،کل بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے اودے پور میں غوث محمد اور ریاض نامی افراد نے کنہیا لال نامی درزی کو دردناک طریقے سے قتل کردیا جس کی ویڈیو بھی بنائی گئی اور سوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کیا گیا، قاتلوں نے نریندر مودی کو بھی اسی طرح قتل کرنے کی دھمکی دی، اس واقعہ کے چند گھنٹے بعد ہی دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، کنہیا لال کو اس کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ کو جواز بنا کر قتل کیا گیا جس میں وہ نوپورشرما کی حمایت کررہا تھا، کنہیا لال کو مذہبی جذبات بھڑکانے کے الزام میں بارہ جون کو گرفتار بھی کیا گیا تھا مگر پھر اس کی ضمانت ہوگئی۔شاہزیب خانزادہ کا کہنا تھا کہ نمایاں مسلم جماعتوں اور رہنماؤں نے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس عمل کو غیراسلامی قرار دیا ہے، مگر وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے آج بھی نوپورشرما کی مذمت نہیں کی گئی ہے، مودی حکومت نے ٹی وی پر توہین آمیز بیان دینے والی نوپور شرما کیخلاف تو کوئی قانونی کارروائی نہیں کی لیکن اس بیان کو اجاگر کرنے والے صحافی محمد زبیر کو گرفتار کرلیا گیادہلی پولیس نے مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں محمد زبیر کو گرفتار کرلیا ہے، محمد زبیر کی گرفتاری ایک ایسے ٹوئٹ پر کی گئی ہے جو انہوں نے چار سال پہلے کیا تھا، اہم بات یہ ہے کہ دہلی پولیس نے جس ٹوئٹر ہینڈل کی نشاندہی پر محمد زبیر کیخلاف شکایت درج کرائی وہ ٹوئٹر ہینڈل ہی نامعلوم ہے۔ شاہزیب خانزادہ کا کہنا تھا کہ نریندر مودی ایک طرف جی سیون کے اجلاس میں جمہوریت، آزادیٴ اظہار رائے اور آزادیٴ مذہب کے علمبردار ممالک کے سربراہوں سے مل رہے ہیں تو دوسری طرف گزشتہ روز متحدہ عرب امارات پہنچے جہاں یو اے ای کے صدر نے ایئرپورٹ پر ان کا خصوصی استقبال کیا۔ شاہزیب خانزادہ نے تجزیے میں مزید کہا کہ آئی ایم ایف نے پروگرام بحالی کیلئے حکومت سے ڈو مور کا مطالبہ کردیا ہے، اسی دوران پاکستان میں آج بجٹ منظور ہوگیا ہے، اس بجٹ کے غریب آدمی کے ساتھ مڈل کلاس تنخواہ دار طبقے کیلئے بھی سنگین اثرات ہوں گے، تنخواہوں پر ٹیکس بڑھ گیا ہے، مہنگائی بڑھے گی، بجلی کم ملے گی اس کے باوجود بجلی کے بل بہت زیادہ آئیں گے، آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت بجلی کی قیمتوں میں 7روپے 91پیسے فی یونٹ کا اضافہ ہوگا، مہنگے ایندھن سے بجلی بنانے کی وجہ سے فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی صورت میں بجلی کے بلوں میں اضافی بوجھ بھی عوام کی جیب پر ہی پڑے گا، پہلی جولائی سے پٹرول اور ڈیزل بھی مزید مہنگا ہونے جارہا ہے۔
اسلام آ باد ٹاپ بیورو کریسی کیلئے اچھی خبر ہے کہ گریڈ اکیس سے 22میں ترقی کیلئے ہائی پاور سلیکشن بورڈ کا اجلاس...
اسلام آباد کابل میں افغان عبوری حکومت کے وزیر مہاجرین خلیل حقانی کا قتل طالبان کیلئے یقینی طور پر ایک بری...
اسلام آباد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 16 دسمبر کو بلانے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے حقوق حاصل کرنے پر ولی عہد شہزادہ محمد بن...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مخصوص جارحانہ طرز عمل میں تبدیلی‘ پارلیمانی اور مرکزی رہنمائوں...
اسلام آباد ایف بی آر نے سیلز ٹیکس کے 204آڈیٹرز کی نئی سنیارٹی لسٹ جاری کر دی .وفاقی حکومت کے ریونیو ڈویژن،...
لاہوروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے دورہ چین کے تیسرے روزشنگھائی میں چینی حکام سے ملاقاتیں کیں اور دورے...
اسلام آ باد قومی اسمبلی میں گزشتہ روز وزراء کی عدم موجودگی پر ممبران نے کڑی تنقید کی، ڈپٹی سپیکر بر ہم اور...